خلاصہ
- جی چوان: (دنیا نیوز) پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کو لے کر چین کا خلائی مشن شین ژو 23 کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس اتر گیا۔
اس تاریخی مشن میں محمد ذیشان علی کے ہمراہ دو چینی خلا باز، مشن کمانڈر ژانگ ژی یوان اور ہانگ کانگ کی پہلی خاتون خلا باز لائی کا ینگ بھی زمین پر واپس پہنچی ہیں، جو گزشتہ چھ ماہ سے چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
چینی حکام کے مطابق خلائی کیپسول نے شمالی چین کے اندرونی صحرائی علاقے میں واقع جی چوان لانچنگ سینٹر کے قریب ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر محفوظ لینڈنگ مکمل کی۔
.jpg)
محمد ذیشان علی 25 نومبر کو شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوئے تھے اور چین کے خلائی اسٹیشن پر قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
انہوں نے بطور پے لوڈ سپیشلسٹ خلا میں پانچ روز قیام کے دوران پاک چین اشتراک سے چار اہم سائنسی و حیاتیاتی تجربات مکمل کئے، مشن کی کامیاب واپسی پاکستان کی خلائی تاریخ اور سپارکو کے لئے ایک سنہری سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔
چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن میں قیام کے دوران تینوں خلا بازوں نے 5 روزہ مشن کے دوران کامیاب تجربات کئے، خلائی سٹیشن میں گرین مائیکرو فیکٹری کے قیام اور کمپوزٹ مٹیریل کی ہیلنگ ایفیشنسی کے ٹیسٹ کئے۔
ذیشان علی نے ہائبرڈ کمپوزٹ شیلڈ اور کوئنوا سیڈز سے متعلق خلا میں ٹیسٹ سرانجام دیئے۔