اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں درخواست مقامی وکیل مدثرچوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے، درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، مہنگائی سے غریب خود کشیاں کر رہے ہیں، قانون جینے کا ہر شہری کو حق دیتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر ازخود نوٹس لیں، قوم کی چیف جسٹس پاکستان سے امیدیں وابستہ ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے۔