اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران حکومت نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے ستائے عوام پر دوسرا پٹرول بم گرا دیا، قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1242 پوائنٹس کی کمی
وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 18 روپے 44 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے ہوگئی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
یاد رہے کہ 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) August 31, 2023