نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا نے عوام پر بجلی گرا دی، 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا کی جانب سے بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، بجلی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2023ء سے مارچ 2024ء تک ہو گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا گیا۔