ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی کمی سے ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 3 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق پچھلے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 13 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سرکاری ذخائر 7 ارب 61 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 10 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ان کے مجموعی ذخائر کی مالییت 5 ارب 41 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز رہ گئی۔