سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 09 October,2023 06:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے کیساتھ 47 ہزار 722 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 373 پوائنٹس 41 پوائنٹس اضافے کیساتھ 47 ہزار 494 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 5 ارب 30 کروڑ 77 لاکھ 36 ہزار 987 روپے مالیت کے 11 کروڑ 63 لاکھ 46 ہزار 26 شیئرز کا لین دین ہوا۔