سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 418 پوائنٹس اضافے کیساتھ 48 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے کیساتھ 47 ہزار 722 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 7 کروڑ 12 لاکھ 59 ہزار 147 روپے مالیت کے 16 کروڑ 93 لاکھ 66 ہزار 744 شیئرز کا لین دین ہوا۔