روپے کی قدر میں کمی، ڈالر ایک بار پھر مہنگا

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر ایک بار پھر مہنگا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 279 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔