کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی قیمت میں اچانک سے اضافہ ہونے لگا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے بہتری دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر سے ابتک ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہوا، 16 اکتوبر کو ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔