کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کمی کے باعث ایک ہزار 988 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 470 روپے ہوگئی۔