حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 3852 ارب روپے تک محدود ہو گیا

حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 3852 ارب روپے تک محدود ہو گیا

وزارت خزانہ کی جانب سے حکومتی گارنٹیوں میں 232 ارب روپے کمی کی رپورٹ پر آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ستمبر 2023 تک حکومتی گارنٹیوں کا بوجھ 4 ہزار ارب روپے تک محدود کرنا ہدف تھا، آئی ایم ایف شرائط کے مطابق ستمبر تک حکومت کی جانب سے نئی گارنٹی نہیں ایشو کی گئی، آئی ایم ایف شرائط کے مطابق مرکزی بینک سے ادھار قرض نہیں لیا گیا۔

دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے مرکزی بینک سے ادھار قرض نہ لینے کی شرط عائد کی گئی تھی، بیرونی قرض کی ادائیگیاں بروقت کی جا رہی ہیں، ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کی گئی، اکتوبر کے اختتام تک سنگل ٹریژی اکاؤنٹ کی شرائط پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا، سنگل ٹریژی اکاؤنٹ کی شرط پر عملدرآمد کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔