کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بغیر کسی در وبدل کے 1988 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوگئی۔