کراچی: (دنیا نیوز) ترسیلات زر بھی 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر میں آنے والے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 2.5 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر نمو کے لحاظ سے ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 24ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔
— SBP (@StateBank_Pak) November 10, 2023
مرکزی بینک کے مطابق اکتوبر کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 616.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 473.9 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
اس کے علاوہ برطانیہ سے 330.2 ملین ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 283.3 ملین ڈالر وطن بھیجے ہیں۔