روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 79 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کی کمی کے ساتھ 287 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔