ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت 900 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 766 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہو گئی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 2 ڈالر فی اونس ہے۔