حکومتی ملکیتی اداروں کی اونرشپ اینڈ مینجمنٹ پالیسی 2023ء کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 30 November,2023 09:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے حکومتی ملکیتی اداروں کی اونرشپ اینڈ مینجمنٹ پالیسی 2023ء کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئی ایس او ایز پالیسی کا اطلاق تمام حکومتی ملکیتی اداروں پر ہوگا، سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ قائم کرکے اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے گی، مجوزہ یونٹ سرکاری اداروں کے بزنس پلان کا تجزیہ کرکے سفارشات دے گا۔

وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ میں قابل اور تجربہ کار سٹاف کو بھرتی کیا جائے گا، ان اداروں کے آزادانہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا، حکومتی ملکیتی اداروں سے متعلق پالیسی پانچ سال بعد اپ ڈیٹ کرکے جاری کی جائے گی، حکومت سٹریٹجک نوعیت کے حساس اداروں کا کنٹرول اپنے پاس رکھے گی۔

وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ مالی یا آپریشنل طور پر ناکام اداروں کو بیمار کمپنی ڈکلیئر کیا جائے گا، نقصان میں چلنے والے اداروں کی بحالی، تعمیر نو اور تنظیم نو کا پلان تیار کیا جائے گا، مستقبل میں حکومتی اداروں میں نئی بھرتیاں بھی کنٹریکٹ بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔