کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ، روپے کی قدر بحال ہونے لگی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 01 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) December 19, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 21پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے اضافے کیساتھ 285 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔