روپے کی تنزلی، ڈالر پھر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

Published On 10 January,2024 10:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 281 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 315 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 64 ہزار 486 پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 64 ہزار 170 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔