کراچی: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 10 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) January 17, 2024
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی رد وبدل کے 282 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔