کراچی: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 36 پیسے پر بند ہوا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) January 12, 2024
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔