سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 24 January,2024 04:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 368 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 64 ہزار 822 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس514 پوائنٹس اضافے کیساتھ 64 ہزار 454 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 18 ارب 16کروڑ 66 لاکھ 27 ہزار 600 روپے مالیت کے 27 کروڑ 83 لاکھ 13 ہزار 498 شیئرز کا لین دین ہوا۔