سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

Published On 06 February,2024 05:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 796 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 63 ہزار 799 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 609 پوائنٹس اضافے کیساتھ 63 ہزار 2 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 34کروڑ 63 لاکھ 12 ہزار 91 روپے مالیت کے 16 کروڑ 79 لاکھ 98 ہزار 130 شیئرز کا لین دین ہوا۔