کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت سازی پر اتفاق کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔
کاروبار کے آغاز میں ہی 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ61 ہزار539 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ملک میں عام انتخابات کے باوجود سیاسی بے یقینی کے سبب پاکستان سٹاک ایکسچینج بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1147 پوائنٹس کمی کے بعد 59 ہزار 872 پر بند ہوا تھا۔
الیکشنز سے ایک روز قبل (7 فروری) کو انڈیکس 344.85 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 143 پر پہنچ گیا تھا جبکہ 6 فروری کو بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔