اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواست پرسماعت جاری ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
درخواست گزار علی خان جو کہ درخواست کے مطابق ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر ہیں گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو حکم دیا تھا کہ وہ درخواست گزار کو پکڑ کرعدالت میں پیش کریں اور اس کے علاوہ رجسٹرار آفس سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ درخواست گزار سے رابطہ کرے۔
عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ ان انتخابات کو کالعدم قرار دے کر اپنی زیر نگرانی 30 روز میں ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے۔