کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 190 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 65 ہزار 656 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں پانچ پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔