کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کی برانچ میں مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیج دیے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری مس پرنٹنگ والے نوٹوں کی ایک سائیڈ پرنٹ اور دوسری سائیڈ خالی ہے، واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بینک مینیجر نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ آج صبح جو کیش آیا ہے ،نئے نوٹوں میں ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسرا سادہ ہے، آج ہی سارے نئے نوٹ آئے ہیں، جن میں سے نہ جانے ایک ہزار کے نوٹوں کی کتنی گھٹیاں صارفین کو چلی گئیں۔ ایک صارف نے ایک جانب پرنٹ اور ایک سائیڈ خالی والے کرنسی نوٹ واپس کیے تو علم ہوا۔
— Economy of Pakistan (@Pakistanomy) March 12, 2024
صارف کی شکایت کے بعد مزید بنڈل چیک کیے تو ایسے مزید نوٹ ملے، کرنسی نوٹوں کے پیکٹ میں دو دو نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے ہیں۔
ترجمان نیشنل بینک کے مطابق ویڈیو کے حوالے سے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کردیا گیا، ادھر ترجمان سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ویڈیو بھیج دی ہے، تفصیلات آنے پر میڈیا سے شیئر کریں گے۔