کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے اور 16 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ سٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 8 ارب ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر سمیت مجموعی زرمبادلہ کی سطح 13.09 ارب ڈالر پر آگئی۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔