کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے 5 فروری (یوم یکجہتی کشمیر) کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
بینک دولت پاکستان کے اعلان کے مطابق تمام بینک 5 فروری 2024ء بروز سوموار کو ”یوم یکجہتی کشمیر “ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہیں گے۔
— SBP (@StateBank_Pak) January 31, 2024
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے سٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔