اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کا قرض مؤخر کردیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرض مؤخر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے مؤخر کیا ہے۔
— SBP (@StateBank_Pak) January 17, 2024
ذرائع کے مطابق یو اے ای سے دو ارب ڈالر کا قرض23 جنوری تک میچیور ہو رہا ہے، جسے ایک سال مؤخر کرنے کیلیے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مؤخر ہونے پر یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر3 فیصد اور دو ارب ڈالر پر6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔