اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھ دیا، یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچور ہو رہا تھا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ سٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے، ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تجارت کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق
ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد شرح سود عائد ہے، یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔