دبئی : (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر شارجہ میں سال نو کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی لگادی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں اتھارٹی نے تمام اداروں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مؤكدة أن التضامن الإنساني فكر مترسخ تنتهجه إمارة الشارقة
— شرطة الشارقة (@ShjPolice) December 26, 2023
*شرطة الشارقة تمنع احتفالات الألعاب النارية في ليلة رأس السنة الميلادية 2024*https://t.co/Er4kumaDGZ pic.twitter.com/Ea3egvRGqU
قبل ازیں جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں امارات میں متعدد براہ راست تقریبات اور کنسرٹ منسوخ یا ملتوی کردیئے گئے تھے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کیے گئے اعلان سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ شارجہ میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی کے لیے تین مقامات ہوں گے۔