واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی صدرجو بائیڈن نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر امت مسلمہ کیلئے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ میری اوراہلیہ کی جانب سے مسلمان دوستوں کو نیا اسلامی سال مبارک ہو۔
صدر بائیڈن نے مزید لکھا کہ دعا ہےکہ نیا اسلامی سال مسلم دوستوں کے لیے امن و رحمتوں کا سال ثابت ہو۔
Jill and I extend our warm wishes to our Muslim friends and neighbors marking the Islamic New Year, 1445 Al-Hijra.
— President Biden (@POTUS) July 19, 2023
May this year bring peace and blessings to you!
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا۔