تصاویر : دنیا بھر میں سالِ نو کا جشن

Published On 01 January,2023 09:24 am

لندن : (ویب ڈیسک ) نئی اُمنگوں، خوشیوں اوراُمیدوں کے ساتھ دنیا بھر میں نئے برس کا آغاز ہوگیا ، دنیا کے مختلف ممالک میں رنگ و نور کی برسات میں سال نو کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

سب سے پہلے نئے سال کا استقبال بحرالکاہل کے جزیرے کریباتی نے کیا، اس کے ایک گھنٹے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال نو کا جشن منانے ہزاروں افراد سڈنی ہاربر برج پر جمع ہوئے۔

نیا سال یورپ اور افریقہ سے ہوتا ہوا مشرق میں داخل ہوا لیکن ابھی بہت سے ممالک نئے سال کا جشن منانے کیلئے تیار ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کس انداز میں منایا گیا اس کی کچھ تصویری جھلکیاں ہم آپ کیلئے پیش کررہے ہیں۔

پیرس میں لوگ موسیقی اور روشنیوں میں سال کا استقبال کررہے ہیں

روم میں کولوزیم کے سامنے ایک بچہ نیا سال منا رہا ہے۔

پیرس میں نئے سال کا جشن منانے والے آرک ڈی ٹرومف پر آتش بازی کی تصویر کشی کر رہے ہیں۔

میونخ میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔

یونان میں نئے سال کے استقبال کیلئے آتشبازی کا اہتمام کیا گیا

یوکرین کے شہر کیف میں کرفیو کے دوران خواتین سینٹ صوفیہ کیتھیڈرل کے سامنے نئے سال کا جشن منا رہی ہیں۔

پاکستان کے شہر کراچی میں لوگ ساحل سمندر پر نئے سال کے استقبال کیلئے جمع ہیں ۔

دبئی، متحدہ عرب امارات میں سال نو کی تقریبات کے دوران دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر آتش بازی کا دلفریب مظاہرہ

نیویارک ٹائم اسکوائر پرمسکراہٹوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال 

قاہرہ میں نئے سال کے استقبالی لمحات کو موبائل میں خوبصورتی سے قید کرلیا گیا ۔

ہانگ کانگ میں لوگوں کی بڑی تعداد سال نو مناتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

چین کے شہر ہوائی میں نئے سال کی آمد پر لوگ پیغامات لکھتے اور فضا میں لالٹین چھوڑ رہے ہیں۔

ووہان چین میں سال کا آغاز فضا میں غبارے چھوڑ کر کیا گیا

بنکاک تھائی لینڈ کا منطر

بھارت میں ایک شخص رہت پر موم بتیاں روشن کرتے ہوئے نئے سال کو خوش آمدید کہہ رہا ہے

فلپائن کا ایک منطر

یارک شائر میں سال نو کے استقبال کا دلکش منظر

عراق کے شہر موصل کا ایک انداز

جنوبی کوریا میں لوگ فضا میں لالٹین چھوڑتے ہوئے دعائیں کررہے ہیں