کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف زرداری نے کہا ہے کہ یقین ہے آنے والا سال ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا سال ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے موقع پر دعاؤں میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کو یاد رکھا جائے، انتہائی تکلیف دہ ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گرد حملے کر رہے ہیں۔
نئے سال کی خوشی کے موقع پر اپنی دعاؤں میں بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کو یاد رکھا جائے۔
— PPP (@MediaCellPPP) December 31, 2022
صدر آصف زرداری
یقین ہے کہ 2023 ملک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔ آصف علی زرداری
سابق صدر نے مزید کہا کہ ہمارا وعدہ ہے دہشت گردوں کا صفایا کر کے دھرتی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، دنیا بلاول بھٹو زرداری کی بات سن رہی ہے اور ان کے موقف کی تائید بھی کر رہی ہے۔