کراچی: نئے سال کا آغاز، مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 18 افراد زخمی

Published On 01 January,2022 10:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سال نو کے موقع پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں 19 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعات کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد، گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد، عزیز آباد، پرانا گولیمار اور درخشاں میں پیش آئے، سال نو کے موقع پر مختلف علاقوں میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔

 ادھر سال نو کے موقع پر لاہور میں ہوائی فائرنگ رک نہ سکی۔ پولیس کے مطابق کینٹ ڈویژن میں نیو ائیر کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 36 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

باغبانپورہ سے 8 ہربنس پورہ سے 4، غازی آباد سے 4، فیکٹری ایریا اور جنوبی چھاؤنی سے 3، 3، مناواں اور باٹا پور سے بھی 5، 5 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

Advertisement