لاہور: (دنیا نیوز) سال نو کے آغاز پر دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ دبئی کے برج الخلیفہ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کی بلند ترین عمارت سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں بھی رنگ گئی۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر آئی، روشنیوں سے سجا شہر انتہائی دلکش دکھائی دے رہا تھا۔ جرمنی کے شہر برلن میں بھی آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، بیجنگ میں لائٹ شو منسوخ کر کے شاندار گالا سجایا گیا۔ دبئی کے برج الخلیفہ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کی بلند ترین عمارت سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں بھی رنگ گئی۔
2021 کا سب سے پہلے نیوزی لینڈ نے استقبال کیا، آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی ہوئی۔ آسٹریلیا کے سڈنی برج پر زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، کورونا پابندیوں کے باعث علاقے میں ہوکا عالم تھا۔ فرانس میں نئے سال کے موقع پر ریستورانوں، ثقافتی میلوں پر سخت پابندیاں رہیں، لندن میں بھی نئے سال کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔
بھارت میں دلی بمبئی سمیت کئی بڑوں شہروں میں رات کا کرفیو رہا۔ ترکی میں بھی چار روز کے لیے کرفیو ہے، لوگوں کو پیر تک گھروں میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ عالمی وبا کے پیش ِ نظر اس بار سالِ نو کی تقریبات کہیں ممکن ہو سکیں اور کہیں لوگوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔