آکلینڈ، کینبرا: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز ہوگیا، نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال کیا گیا، نئے سال کی خوشی میں آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے نیوزی لینڈ میں نئے سال کا استقبال کیا گیا، نیوزی لینڈ میں نئے سال 2020ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ آکلینڈ میں آسمان آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔ نئے سال کے آغاز کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، آکلینڈ کے اسکائی ٹاور میں لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکرنئے سال کا استقبال کیا ۔
New Zealand celebrates the New Year with a fireworks show https://t.co/DlxaBuRHLm
— Reuters (@Reuters) December 31, 2020
اس موقع لوگوں نے نئے سال کے اچھا ثابت ہونے کیلئے دعائیں بھی کیں۔ اس سال کورونا کی وجہ سے ایس او پیز کا بھی خاص رکھا گیا ۔ نئے سال کو پوری دنیا کا چکر لگاتے 26 گھنٹے لگیں گے۔
نائن نیوز کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقوں کے شہریوں نے سب سے پہلے 2020 کو الوداع کیا اور تالیوں کی گونج میں 2021 کو خوش آمدید کہا جو آسٹریلیا سمیت پوری دنیا کے لیے خوشی کا باعث ہوگا۔
آسٹریلیا میں نیوزی لینڈ کے برعکس شہریوں کی تعداد انتہائی کم تھی اور کئی مقامات سنسان تھے، سی بی ڈی کا ساحل اور پارکس میں زیاد تر خاموشی چھائی ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق روایتی ریسٹورنٹس اور بارز بھی خالی ہیں۔
پاکستان میں آج رات 12بجے کے بعد نئے سال2020ء کا آغاز ہوجائے گا۔ بھارت میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11بجے ہوگا۔ ایران میں نئے سال کا آغاز رات ڈیڑھ بجے ہوگا۔
امریکا میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 10بجے ہوگا۔ جرمنی میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح چار بجے ہوگا۔ برطانیہ میں نئے سال کا آغاز کل صبح 5بجے ہوگا۔ کینیڈا میں نئے سال کا آغاز کل صبح 9 بجے اور جاپان میں رات8 بجے ہوگا، چین میں نئے سال کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔