2020ء ماضی کا حصہ، نئے سال کا آغاز ہوگیا

Published On 31 December,2020 11:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانیوں کا دو ہزار اکیس کو وارم ویلکم، لاہور میں کئی مقامات پر شاندار آتشبازی، شہریوں کی بڑی تعداد دیکھنے پہنچ گئی۔

سال 2021ء کی ابتدا اور اختتام جمعہ کے مبارک دن سے ہو گا۔ عوام کی امیدوں کے مطابق آج سے شروع ہونے والا نیا سال2021ء انشاءاللہ ایک مبارک سال ثابت ہو گا۔ آج اس نئے سال کی ابتداءیکم جنوری جمعة المبارک سے ہوگی جبکہ اختتام 31 دسمبر 2021ء بھی جمعہ کے مبارک دن سے ہوگا۔

سب سے پہلے نیوزی لینڈ نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی ہوئی۔ آسٹریلیا کے سڈنی برج پر بھی زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کورونا پابندیوں کے باعث علاقے میں ہو کا عالم تھا۔

جنوبی کوریا میں بھی نئے سال کا بھرپور استقال ہوا۔ ڈرونز کے ذریعہ خوبصورت لائٹ شو نے سماں باندھ دیا۔ شمالی کوریا میں شہریوں کی بڑی تعداد نئے سال کی تقریبات کے دلفریب مناظر دیکھنے آئی۔

بیجنگ میں نیو ائیر کی مناسبت سے شاندار گالا سجا۔ تائیوان میں بھی آتشبازی کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث 2021ء کی تقریبات پہلے کی طرح نہ ہو سکیں۔ کہیں عوام کو شرکت کی اجازت نہ ملی تو کہیں تقریبات کا دورانیہ کم رکھا گیا۔


 

Advertisement