الوداع 2022ء: پاکستان میں رواں سال کا آخری سورج غروب

Published On 31 December,2022 06:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الوداع 2022ء، خوش آمدید 2023ء، پاکستان میں رواں سال کا آخری سورج مغرب کی آغوش میں جا کر سو گیا۔

پاکستان میں سال 2022ء کا آخری سورج بھی غروب ہو گیا، پاکستان کچھ ہی گھنٹوں بعد سال 2023ء میں داخل ہو جائے گا۔

ادھر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، سال 2022ء کے اختتام پر دونوں ممالک کے باشندوں نے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے نئے سال کا استقبال کیا۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں آتش بازی سے آسمان رنگوں اور روشنیوں میں نہا گیا، نئے سال کی آمد کی خوشی چہروں پر بھی نمایاں رہی۔