لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر سابق کرکٹر وسیم اکرم نے سال نوکی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر برس پڑے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ اتنے ریمبو نہیں کہ رات 12 بجتے ہی نئے سال پراسلحہ لے کرفائرنگ کرنے لگتے ہیں۔ ایسا نہ کیا کریں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ سے آپ کے کسی اپنے یا کسی راہگیر کو بھی کونقصان پہنچ سکتا ہے۔ خوشی منانے کا شوق ہے توآتشبازی کرلیا کریں۔ میں نے بھی اپنی بچی کی خوشی کے لئے چھوٹے پٹاخے اورپھلجھڑی جلائی۔
Hope everyone had a safe New Year’s Eve last night. Please listen to my message carefully, if we want betterment for our country then we need to all work together to make a change! #StopAirFiring #GunSafety #HappyNewYear2022 @sindhpolicedmc8 pic.twitter.com/99pOHu6pOw
— Wasim Akram (@wasimakramlive) January 1, 2022
سابق کپتان نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کوسمجھائیں کہ وہ شوآف سے باز رہیں۔ اسلحہ لے کرفائرنگ کرنا شو آف ہی ہے۔
آخر میں لیجنڈ فاسٹ باؤلر نے اپنی اوراپنے خاندان کی جانب سے سب کونئے سال کی مبارکباد بھی دی۔