یوگنڈا : نئے سال کے جشن کے دوران بھگدڑمچنے سے 9 افراد ہلاک

Published On 01 January,2023 07:18 pm

کمپالا: (ویب ڈیسک)یوگنڈا میں نئے سال کی آمد پرآتش بازی کے دوران بھگدڑمچنے سے 9 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق اموات یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں واقع ایک شاپنگ مال میں سال نو کی خوش میں آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے آنے والے ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کمپالا کے قریب ایک شاپنگ مال میں آتش بازی دیکھنے والوں کا رش لگاتوراہداری میں لوگ پھنس کر رہ گئے۔

بھگدڑ اور افراتفری کے دوران کئی لوگ گرپڑے، دم گھٹنے سے 9 افراد کی جان گئی، مرنے والوں میں ایک 10 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔