کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 26 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7.89 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں، کمی کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 26 جنوری تک 13.26 ارب ڈالر رہے۔
اس کے علاوہ سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 5.4 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.21 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.49 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.04 ارب ڈالر رہے۔