اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ

Published On 12 February,2024 01:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے سال کے پہلے مہینے میں پاکستانی محنت کشوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے، سالانہ بنیاد پر ترسیلات زرمیں 26 اور ماہانہ بنیاد پر 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر 15.83 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر 16.31 ارب ڈالر رہی تھیں۔

سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سے آئیں۔