انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں مزید سستا ہوگیا

Published On 04 April,2024 05:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 93 پیسے پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے کمی کیساتھ 279 روپے 77 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔