کراچی: (دنیا نیوز) عیدالفطر کے موقع پر سٹیٹ بینک نے تعطیلات کا اعلان کردیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر 10 تا 12 اپریل 2024 بدھ تا جمعہ عام تعطیلات ہونگی۔
بینک تعطیلات کے دوران سرکاری اور نجی بینکوں سمیت کمرشل بینکوں کی تمام برانچز بند رہیں گی تاہم آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم بحال رہے گی۔