کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 33 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے کیساتھ 279 روپے 80 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔