کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک کاروباری اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 33 پیسے تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 279روپے 80 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔