گندم خریداری کیلئے پنجاب کے کسی سینٹر پر باردانہ جاری نہ ہوا

Published On 03 May,2024 06:18 pm

لاہور:(دنیا نیوز) گندم کی سرکاری خریداری تاحال نہ شروع ہوسکی ، پنجاب کےتمام 400 سنٹر پر تاحال باردانہ جاری نہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کسانوں نے اپنا احتجاج وسطی پنجاب میں گندم کی کٹائی کی وجہ سے اگلے ہفتے تک ملتوی کئے جانے پر غور شروع کردیا ، وسطی پنجاب میں گندم کی کٹائی تیزی سے جاری ہے۔

دوسری جانب کسان رہنما شہزادہ سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ابھی تک گندم خریداری کے کسی بھی حل کے لئے ہم سے رابطہ نہیں کیا ، حکومت گندم کی خریداری نہ کرنے پر بضد ہے ،صوبے بھر کے 400 میں سے ایک بھی سینٹر پر خریداری شروع نہیں ہو سکی ۔

واضح رہے رواں سال گندم خریداری کے حوالے نے حکومت کی واضح پالیسی اور بادانہ جاری نہ ہونے پر کاشتکار سراپا احتجاج ہیں۔