اے این ایف کی کارروائیاں، 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد، 7ملزمان گرفتار

Published On 03 May,2024 09:27 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 10 کارروائیوں میں2 ٹن133 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور،کراچی،کوئٹہ،راولپنڈی،قلعہ عبداللہ ، حب،اسلام آباد،طورخم اور اٹک میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران دوٹن سے زائدچرس،5کلو600گرام ڈیازیپام برآمدکرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائی میں2کلو 400گرام افیون، ایک کلو860گرام آئس برآمدکی گئی، ایک اور کارروائی میں 580 گرام ہیروئن،14 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔