آئندہ مالی سال میں وزیراعلیٰ کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان

Published On 02 May,2024 01:11 pm

لاہور:(دنیا نیوز) آئندہ مالی سال کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترجیحی منصوبوں کے لئے 245 ارب روپے مختص کرنے کا پلان بنا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایوان وزیراعلیٰ پنجاب نے ترجیحی منصوبوں سے متعلق تفصیلات پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردیں۔

پی اینڈ ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبہ میں وزیراعلیٰ کے 80 ارب روپے مالیت کے ترجیحی منصوبے شامل ہیں ،روڈ سیکٹر میں 139ارب، آئی ٹی اور گورننس کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلاک ایلوکیشن اور دیگر منصوبوں پر 24 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔